دھی رانی پروگرام حقیقی فلاح، 189بیٹیوں کی شادیاں

دھی رانی پروگرام حقیقی فلاح، 189بیٹیوں کی شادیاں

سہیل شوکت بٹ کا میانوالی میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب

میانوالی (نامہ نگار)صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دھی رانی پروگرام حقیقی معنوں میں فلاحی اقدام ہے جس کے تحت میانوالی کی 189 بیٹیوں کے شرعی فرائض ادا کیے گئے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار دھی رانی پروگرام فیز ٹو کے تحت منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے غریب والدین کی ذمہ داریاں اپنے ذمے لے لی ہیں، جو ریاستِ مدینہ کے اصولوں کی عملی مثال ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت تقریبات بہترین شادی ہالز میں منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ والدین اور بیٹیوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ بعد ازاں دلہنوں میں دو، دو لاکھ روپے کے سلامی کارڈ تقسیم کیے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں