فاروقہ و گردونواح میں بوندا باندی، موسم ایک بار پھر سرد

فاروقہ و گردونواح میں بوندا  باندی، موسم ایک بار پھر سرد

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دُنیا) فاروقہ اور اس کے گردونواح میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی شب ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوا جس کے ساتھ ہی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔موسم کے اچانک سرد ہونے سے نزلہ، زکام اور کھانسی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ شہریوں نے ایک بار پھر گرم کپڑوں اور گرم بستروں کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ، خصوصاً بچوں اور بزرگوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں