ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ستھرا پنجاب ڈمپنگ سائٹ کا دورہ
خوشاب (نمائندہ دُنیا) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے محلہ توحیدآباد میں قائم ستھرا پنجاب ڈمپنگ سائٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج ستھرا پنجاب صائم وارث، ایڈیشنل چارج ایم ڈی واسا عمران علی، سی ای او ایم سی سندس رابیل اور پبلک ہیلتھ سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈمپنگ سائیڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور شہر بھر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ان کے احکامات کی روشنی میں محلہ توحیدآباد کے رہائشیوں کی شکایت کا فوری ازالہ کرتے ہوئے ڈمپنگ سائیڈ کو شہر سے باہر منتقل کر دیا گیا۔علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ متعلقہ افسران کو صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔