نوسرباز نے موٹرسائیکل سوارسے 3250ہزار روپے ہتھیالئے

نوسرباز نے موٹرسائیکل سوارسے 3250ہزار روپے ہتھیالئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسرباز نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے موٹرسائیکل سوار شخص سے 3250ہزار روپے ہتھیالئے ، بتایا جاتا ہے کہ انجم ٹاؤن کا رہائشی علی رضا اپنی بہن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوا ر جا رہا تھا کہ 78پل کے قریب دو اشخاص نے انہیں روک لیا جن میں سے ایک نے خود کو پولیس آفیسر ظاہر کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی اور دباؤ ڈالا کہ تم ایک غیر خاتون کے ساتھ ہو تمہیں تھانے لے جا کر تفتیش کرنا ہو گی ۔

 مذکورہ موٹرسائیکل سوار نے منت سماجت کے ساتھ ہر ممکن یقین دہانی کروائی کہ خاتون اسکی حقیقی بہن ہے کافی دیر کھڑا رکھ کر خوار کرتے رہے بعدازاں ملزمان تلاشی کے نام پر موٹرسائیکل سوار کی جیب سے 3250روپے نکال کر رفوچکر ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں