بھاری مالیت کا سامان توڑ ڈالا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ، کوئی گرفتار نہ ہوسکا
بھاری مالیت کا سامان توڑ ڈالا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ، کوئی گرفتار نہ ہوسکا10افراد نے شہری کو بھر ے بازار میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا ط
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دس سے زائد افراد نے شہری کو بھر ے بازار میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا ،ملزمان نے بھاری مالیت کا سامان توڑ ڈالا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ کوٹ فرید کا رہائشی امتیاز علی خا ن الیکٹرانک کا سامان لے کر گھر جا رہا تھا کہ کوٹ فرید کے چوراہے میں وقار قادراور اسکے ساتھیوں نے اسے روک لیا اور بھرے بازار میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے لہولہان کر نے کے ساتھ ساتھ متاثرہ شخص کا بھاری مالیت کا سامان بھی توڑ ڈالا، اہل علاقہ نے مداخلت کر کے اسکی جان بخشی کروائی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہو گئے ، متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ ملزم حساس ادارے کا ملازم ہے جو کہ پہلے بھی انہی ساتھیوں کی مدد سے میرے بھائی پر حملہ آور ہو چکا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی،تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے ۔