سرگودھا: ٹرالی پولیس وین سے ٹکرا گئی ،ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی
سرگودھا: ٹرالی پولیس وین سے ٹکرا گئی ،ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی دونوں گاڑیاں پاس سے گزرنے والی چھوٹی نہر میں جا الٹیں، ٹرالی پر لکڑیاں لوڈ تھیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سلانوالی روڈ پر 85جھال کے قریب لکڑی سے لوڈ تیز رفتار ٹرالی آگے جاتی تھانہ صد ر کی موبائل وین سے ٹکرا گئی جس کے باعث دونوں گاڑیاں نہر میں جا گریں ،حادثہ کے نتیجہ میں ٹرالی ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دو پولیس اہلکارزخمی ہو گئے ،عینی شاہدین کے مطابق پولیس وین نے 85 جھال والی سائیڈ سے 88 پھاٹک کیطرف جانے والی ٹریکٹر ٹرالی جس پر لکڑیاں لوڈ تھیں کو روکنے کی کوشش کی، ٹریکٹر ٹرالی بریک نہ لگنے کیوجہ سے تھانہ صدر سرگودھا کی پولیس وین جا ٹکرائی ،اور دونوں گاڑیاں پاس سے گزرنے والی چھوٹی نہر میں جا الٹیں،حادثہ کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ڈرائیور جس کا نام واجد علی بتایا جاتا ہے ٹریکٹر ٹرالی سے گرنے والی لکڑیوں کے نیچے آنے کیوجہ سے موقع پر دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی میت اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا،ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ ٹرالی اوور لوڈ تھی اور اوور سپیڈ کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ٹرالی پولیس وین سے ٹکرائی ۔