بلدیاتی اداروں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈ کرنےکیلئے پراجیکٹ شرع

 بلدیاتی اداروں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈ کرنےکیلئے پراجیکٹ شرع

ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن ، میونسپل کمیٹیوں اور واسازکے سربراہان کو دکانیں، ڈسپوزل ورکس، واٹر سپلائی سکیمیں،سلاٹر ہاؤسز کی تفصیلات ارسال کرنیکی ہدایت جاری منصوبوں سمیت دیگر سرکاری امور میں شفافیت ،کرپٹ مافیا کے احتساب سے ہی اخراجات اور آمدن میں توازن پیدا کیا جا سکتا ،پنجاب میونسپل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈکمپنی کے زیر اہتمام سرگودھا سمیت ریجن بھر کے بلدیاتی اداروں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر کے سرکاری امور میں شفافیت، احتساب اور حکومتی منصوبوں کے مثبت نتائج کے حصول کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے خصوصی پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیاگیا ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی طرف سے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن ، میونسپل کمیٹیوں اور واسازکے سربراہان کو متعلقہ سرکاری اثاثہ جا ت جس میں دوکانیں، ڈسپوزل ورکس، واٹر سپلائی سکیمیں،سلاٹر ہاؤسز،پارکس ،قبرستان ٹیوب ویل وغیرہ شامل ہیں کی تفصیلات جلد از جلد ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ بلدیاتی اداروں کے موجودہ وسائل کے استعمال کے طریقہ کار،جاری منصوبوں سمیت دیگر سرکاری امور میں شفافیت ،کرپٹ مافیا کے احتساب سے ہی اخراجات اور آمدن میں توازن پیدا کیا جا سکتا ہے ،جس پر حکومت نے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور فوری و موثر مانیٹرنگ کیلئے تمام ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،لہذا عملدرآمد میں کوئی دقیقہ فرواگزاشت نہ رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں