پتنگ فروش سے 130پتنگیں اور 10 کیمیکل ڈوریں برآمد
پتنگ فروش سے 130پتنگیں اور 10 کیمیکل ڈوریں برآمد گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج ،پتنگ بازی کی اجازت ہرگز نہیں ڈی پی او
بھلوال (نمائندہ دنیا )تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کارروائی، پتنگ فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمدایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر لی گرفتار ملزم گل شیر سے 130 پتنگیں اور 10 کیمیکل ڈوریں برآمد گرفتار ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج پتنگ فروشی یا پتنگ بازی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ڈی پی اوذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا،شہریوں سے گزارش ہے کہ پتنگ فروشی یا پتنگ بازی کی اطلاع پکار 15پر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔