جگہ خریدنے کا جھانسہ دے کر موٹر ڈیلرسے سوا پانچ کروڑ ہتھیا لئے
جگہ خریدنے کا جھانسہ دے کر موٹر ڈیلرسے سوا پانچ کروڑ ہتھیا لئے پانچ ماہ بعد ادائیگی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے چیک دیا جو کہ ڈس آنر کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پراپرٹی ڈیلر نے ہاؤسنگ سکیم میں جگہ خریدنے کا جھانسہ دے کر معروف موٹر ڈیلر کو سوا پانچ کروڑ روپے ہتھایا لئے ۔بتایا جاتا ہے کہ شمشیر ٹاؤ ن کے رہائشی فرحان حیدر سے اس کے کاروباری شراکت دار نوید نے کانڈیوا ل روڈ پر ٹاؤن پلاننگ کا جھانسہ دے کر جگہ خریدنے کیلئے پانچ کروڑ پچیس لاکھ روپے وصول کر کے پانچ ماہ بعد ادائیگی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے رقم کا چیک دیا جو کہ مقرر ہ تاریخ پر متعلقہ بینک نے ڈس آنر کر دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔