پولیس نے ذہنی معذور شخص کو علاج کے بعد بحفاظت اہل خانہ کے حوالے کر دیا
میانی (نامہ نگار )تھانہ میانی پولیس نے فرض شناسی اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ذہنی معذور شخص کو علاج معالجے کے بعد بحفاظت کے پی کے میں مقیم اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔
تھانہ میانی پولیس کو ایک نامعلوم شخص ملا تھا جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کے خصوصی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او میانی انسپکٹر عنصر عباس جوڑا نے مذکورہ شخص کو فوری طور پر حفاظتی تحویل میں لیا۔