رمضان میں تمام شاہراہوں پر روشنی کا انتظام کیا جائے، ڈپٹی کمشنر
رمضان میں تمام شاہراہوں پر روشنی کا انتظام کیا جائے، ڈپٹی کمشنر مساجد پر بھی چراغاں کیا جائے، اجلاس میںترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران سٹی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران شہر کی تمام شاہراہوں پر روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے اور تمام مساجد پر بھی چراغاں کیا جائے ۔ایکسین بلڈنگ نے مختلف ترقیاتی سکیموں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں ایکسین فیسکو نے جاری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی اور یقین دہانی کروائی کہ یہ تمام اہداف مقررہ وقت تک حاصل کر لیے جائیں گے ۔ایکسین ہائی وے نے سٹی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اپنی کارکردگی پیش کی۔