گندگی 80 سے زائد کباڑ خانے و دیگر املاک سیل

گندگی 80 سے زائد کباڑ خانے و دیگر املاک سیل

انار کلی بازار ،کباڑی بازار، مقام حیات ، فیکٹری ایریا ،سیٹلائٹ ٹاؤن ،محمدی کالونی ،لار اڈا روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن ،کوٹ فرید روڈ،جوہر کالونی میں 80دکانیں دوبارہ چیکنگ پر ناقص انتظامات کی صورت میں مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جائے گا اندرون شہر بلاک نمبر5میں تجاوزات آپریشن کلین شروع کر دیا گیا

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) کمشنر کی ہدایت پر تجاوزات آپریشن کلین اپ اور گندگی کے سدباب کیلئے انتظامیہ کی بڑی کاروائی ، شہر میں 80سے زائد کباڑ خانوں و دیگر املاک کو سیل کر دیا گیا۔ کمشنر سرگودھا کے حکم پر میونسپل آفیسر ریگولیشن زوجہ مسعود بلوچ ،سینئر انفورسمنٹ آفیسر علی عمران کی نگرانی میں کارپوریشن اور پیرا کی مشترکہ ٹیموں نے خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں انار کلی بازار ،کباڑی بازار، مقام حیات ، فیکٹری ایریا ،استقلال آباد ،سیٹلائٹ ٹاؤن ،محمدی کالونی ،لار اڈا روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن ،کوٹ فرید روڈ،جوہر کالونی و دیگر مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 80کے قریب دکانوں کو سیل کیا ذرائع کے مطابق ان دکانوں کو تجاوزات اور گندگی پھیلانے پر سیل کیا گیاہے ،گندگی والے تمام مقامات تعفن کے ساتھ ساتھ مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہے تھے ، اس حوالے سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو مشروط قرار دیتے ہوئے مالکان سے کہا گیا ہے کہ دوبارہ چیکنگ پر ناقص انتظامات کی صورت میں مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ اندرون شہر بلاک نمبر5میں تجاوزات آپریشن کلین شروع کر دیا گیا پہلے روز مذکورہ بلاک کی دو سائیڈ سے ہیوی مشینری کے ذریعے پختہ تجاوزات مسمار کر کے ملبہ کو ٹھکانے لگانے کا عمل شام گئے تک جاری رہا، اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنے اور شہروں کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ، اگر شہری بھی ذمہ داری کا ثبوت دیں تو نہ صرف ان کیلئے ایک صحت مند ماحول کی تشکیل ممکن ہو سکے گی بلکہ اس سے بہت سے معاملات میں ہم سے کیلئے آسانیا پیدا ہونگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں