تشدد کا شکار خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی

تشدد کا شکار خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی

شوہر خرچہ نہیں دیتا الٹا مجھے اور بچوں کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بناتا رہتا بچوں کو ملزم سے جان کا خطرہ ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شوہر کے مظالم اور تشدد کا شکار خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی، پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن کی رہائشی زینت بی بی نے الزام عائد کیا کہ وہ چھ بچوں کی ماں ہے اس کا شوہر شاہد خرچہ نہیں دیتا الٹا اکثر و بیشتر مجھے اور بچوں کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے ، جبکہ وہ والدین کی عزت اور بچوں کی پرورش کی خاطر ظلم و ستم برداشت کرنے پر مجبور ہوں، گزشتہ شام بھی ملزم نے گھر آتے ہیں سوٹی اٹھاکر مجھے مارنا شرو ع کر دیا، اس دوران بڑی بیٹی ارم بچانے آئی تو ملزم نے اسے بھی بری طرح پیٹا، اس دوران موقع پا کر وہ دونوں ماں بیٹی تھانے پہنچ گئیں ،خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اسے اور اسکے بچوں کو ملزم سے جان کا خطرہ ہے ، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں