پراپرٹی و گاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران 95 لاکھ ہتھیالئے

پراپرٹی و گاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران 95 لاکھ ہتھیالئے

پراپرٹی و گاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران 95 لاکھ ہتھیالئے بسمہ اﷲ ہومز کی نسرین اختر سے محمد صدیق نے 8لاکھ روپے خرد برد کر لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروباری لین دین، پراپرٹی و گاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے ذریعے 71شمالی کے محمد نواز سے وقاص احد نے 95لاکھ روپے ،سکیسر بار کے عبدالرحمان سے احسن نے 23لاکھ روپے ،بسمہ اﷲ ہومز کی نسرین اختر سے محمد صدیق نے 8لاکھ روپے ،120جنوبی کے وقاص احسن سے قدرت اﷲ نے ساڑھے 17لاکھ روپے ،اشرف کالونی بھلوال کے محمد جہانگیر سے زاہد حسین نے 5لاکھ روپے ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے حنان عبداﷲ سے وقار حسن نے 30لاکھ روپے ،41شمالی کے ذوالفقار علی سے ابرار نے دس لاکھ روپے ،52شمالی کے محمد رضوان سے الطاف حسین نے 24لاکھ روپے ،58جنوبی کے فیصل منظور سے سلیم اختر نے 4لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا کر خرد برد کر لیں، متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں