سلانوالی ،ڈکیتی اور چوری کی 2 وارداتیں ہزاروں کی نقدی اور موٹر سائیکل لے گئے

سلانوالی ،ڈکیتی اور چوری کی  2 وارداتیں ہزاروں کی نقدی  اور موٹر سائیکل لے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں ڈکیتی اور چوری کی 2 وارداتیں نا معلوم چور ڈاکو ہزاروں کی نقدی اور موٹر سائیکل لے اڑے پولیس نے مقدمات درج کر لیے بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 133 شمالی کے رہائشی شاہزیب ولد ظفر محمود نے سلانوالی کمیٹی روڈ پر ویٹرنری ادویات سٹور بنایا ہوا ہے۔

گزشتہ روز مذکورہ شخص اپنا سٹور بند کر کے موٹر سائیکل پر اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستہ میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے اسے روکا اور گن پوائنٹ پر 4500 روپے نقدی اور ایک موبائل فون مالیت 40 ہزار روپے چھین کر لے گئے دوسری واردات چک نمبر 120 جنوبی کے رہائشی محمد عثمان ولد محمد صفدر کے ہاں ہوئی جہاں پر نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑا ہوا 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواست پر مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں