دہشت گردی کیخلاف متحد ہو کر کارروائی کرنا ہوگی :امانت اللہ

دہشت گردی کیخلاف متحد ہو کر کارروائی کرنا ہوگی :امانت اللہ

دہشت گردی کیخلاف متحد ہو کر کارروائی کرنا ہوگی :امانت اللہمعاشرے میں رواداری اور امن کے فروغ کیلئے اقدامات ضروری ہیں

موچھ (نمائندہ دنیا)موچھ میں پنجاب امام خمینی ٹرسٹ کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا پروگرام منعقد ہوا جس سے غریب جوڑوں کا مالی بوجھ کم ہوا۔ تقریب میں الفجر یونیورسٹی کے 110مستحق جوڑوں کی شادی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد کاظم علی، علامہ افتخار حسین نقوی، اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی، صوبائی وزیر امانت اللہ خان شادی خیل اور ایم پی اے علی حیدر نور خان نے کہا کہ رفاہ عامہ کے کاموں میں خیر حضرات کا کردار قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رواداری اور امن کے فروغ کیلئے اقدامات ضروری ہیں اور دہشت گردی کیخلاف متحد ہو کر کارروائی کرنا ہوگی تاکہ دشمن ہمیشہ ناکام رہے ۔مقررین نے شادی شدہ جوڑوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی خوشگوار زندگی کیلئے دعائیں کیں۔ اس عظیم الشان تقریب میں ڈی پی او میانوالی رائے محمد اجمل، خیبر پختونخوا کے ایم پی اے اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں