کندیاں :منشیات فروش کو 20سال قید اور 8لاکھ روپے جر مانہ

کندیاں :منشیات فروش کو 20سال قید اور 8لاکھ روپے جر مانہ

کندیاں :منشیات فروش کو 20سال قید اور 8لاکھ روپے جر مانہ ایڈیشنل سیشن جج پپلاں نے سزا سنائی ،جر مانہ نہ دینے پر مزید 3ماہ قید ہو گی

کندیاں (نمائندہ دنیا)تھانہ کندیاں کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر حمید اللہ کی مؤثر تفتیش اور ٹھوس شواہد پر معزز عدالت، جناب شوکت جاوید خان ایڈیشنل سیشن جج پپلاں، نے مقدمہ نمبر 11/2025 کے تحت مجرم نصر اللہ ولد فیض محمد کو 20 سال قید، 8 لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 3ماہ قید کی سزا سنائی۔ملزم نصر اللہ کو سال 2025 میں 12 کلو 500 گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر وسیم اکبر خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں