میانی میں پٹھان برادری کا ڈاکٹر مختار بھرتھ کی حمایت کا اعلان
میانی میں پٹھان برادری کا ڈاکٹر مختار بھرتھ کی حمایت کا اعلانڈاکٹر مختار بھرتھ کا عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرنے کا عزم
میانی (نامہ نگار دنیا)میانی میں پٹھان برادری اور محلہ اسلام پورہ کے معززین نے ڈاکٹر مختار بھرتھ کی حمایت کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ایک مقامی تقریب کے دوران کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں پٹھان برادری کے نمائندہ افراد حسین خان ولد شاہ ولی خان، لیاقت خان، شاہ نواز خان، ڈاکٹر چوہدری یاور، حسن اور ابوذر کے ساتھ محلہ اسلام پورہ کے معززین محمد (ٹرنک والے )، یامین (سپرسٹور والے ) اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔خطاب کرتے ہوئے شاہ ولی خان نے کہا کہ ڈاکٹر مختار بھرتھ اور صہیب ملک صاحب فارم 45کے تحت منتخب ہوئے اور 15جنوری کی رپورٹ کے مطابق دونوں بھائی صوبائی اور قومی سطح پر ٹاپ تھری امیدواروں میں شامل تھے ‘جبکہ عام انتخابات 8فروری کو منعقد ہوئے ۔ڈاکٹر مختار بھرتھ نے تقریب سے خطاب میں پٹھان برادری اور دیگر دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداران، پریس کلب میانی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔