پولیس کی کارروائی، 7ملزم غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار

پولیس کی کارروائی، 7ملزم غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار

پولیس کی کارروائی، 7ملزم غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتارگرفتار ملز موں کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل اور رائفل برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار ملز موں کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ غیر قانونی اسلحہ کی نمائش اور اسے رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں