چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا آپریشن، 23بچے تحویل میں لئے
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا آپریشن، 23بچے تحویل میں لئےبے سہارا اور عدم توجہی کے شکار بچوں کی بحالی ممکن بنائی جائے گی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو پنجاب اور ایم پی اے سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سرگودھا نے شہر بھر میں بھکاری، لاوارث، بے آسرا اور گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو حفاظتی تحویل میں لینے کے لیے گرینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا۔گرینڈ ریسکیو آپریشن کی سربراہی ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سرگودھا علی عابد نقوی نے کی۔ علی عابد نقوی نے بتایا کہ سرگودھا شہر اور ملحقہ علاقوں سے بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کو تحویل میں لے کر ان کی بحالی ممکن بنائی جائے گی اور شہر بھر میں بچوں سے بھیک منگوانے کی حوصلہ شکنی ضروری ہے ۔ضلعی حکام نے کہا کہ حفاظتی تحویل میں لیے جانے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوشن میں مکمل تحفظ، رہائش، طعام، تعلیم و ہنر، نفسیاتی و طبی اور تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سرگودھا نے مزید بتایا کہ آج کے گرینڈ ریسکیو آپریشن میں 23 بچوں کو تحویل میں لیا گیا اور اس حوالے سے مقامی پولیس اور لوکل انتظامیہ کا تعاون قابل ستائش رہا۔