میونسپل کارپوریشن کا نیا دفتر و شاپنگ سنٹر منصوبہ رک گیا

میونسپل کارپوریشن کا نیا دفتر و شاپنگ سنٹر منصوبہ رک گیا

میونسپل کارپوریشن کا نیا دفتر و شاپنگ سنٹر منصوبہ رک گیافنڈز کی عدم فراہمی اور دیگر قانونی پیچیدگیوں کے باعث منصوبہ روکا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی جگہ پر نئے دفتر، پارکنگ پلازہ اور شاپنگ سنٹر کے قیام کا منصوبہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث ٹھپ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابقہ انتظامیہ نے دفتر کی بدحالی اور مالی بحران کو سامنے رکھتے ہوئے مرکزی دفتر کی اربوں روپے مالیتی قیمتی جگہ پر نئے دفتر کے قیام، پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مخصوص جگہ اور شاپنگ سنٹر پر مشتمل منصوبہ تیار کیا تھا اور اس جگہ کو کارپوریشن کے نام منتقل کرنے کی استدعا حکومت پنجاب کو ارسال کی تھی۔تاہم، یہ جگہ بورڈ آف ریونیو کی ملکیت ہے ، جس پر بورڈ نے اعتراض لگا دیا۔ فنڈز کی عدم فراہمی اور دیگر قانونی پیچیدگیوں کے باعث اس منصوبے پر پیش رفت اب مکمل طور پر رک گئی ہے ۔کارپوریشن انتظامیہ بدستور اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے قانونی مشاورت پر غور و خوض کر رہی ہے۔ ، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد متنازعہ ہی رہنے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں