43 شمالی میں سیوریج کے باعث صحت کے خطرات بڑھ گئے

43 شمالی میں سیوریج کے باعث صحت کے خطرات بڑھ گئے

43 شمالی میں سیوریج کے باعث صحت کے خطرات بڑھ گئے پانی اور سیوریج کے باعث لو گوں کو آ نے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) 43 شمالی کے علاقے میں سیوریج کے باعث گندے پانی اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے ملیریا پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔مکینوں کا کہنا ہے کہ کھڑے گندے پانی اور سیوریج کے باعث آمدورفت کے علاوہ غمی و خوشی کے مواقع پر بھی انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ وہ انتہائی ابتری کی زندگی گزار رہے ہیں اور افسران اور سیاسی نمائندوں سے کئی مرتبہ رجوع کر چکے ہیں۔، مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔علاقے میں صحت و صفائی کی صورتحال باعث تشویش ہے اور مکینوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں