خوشاب، سہولت بازار اور صفائی بہتر بنانے کے احکامات

خوشاب، سہولت بازار اور صفائی بہتر بنانے کے احکامات

خوشاب، سہولت بازار اور صفائی بہتر بنانے کے احکامات رمضان سستا سٹال لگانے اور افطار دسترخوان قائم کرنے کی ہدایت

خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت رمضان المبارک میں سہولت بازار، دسترخوان، صاف پانی، کھلے مین ہول اور شہر میں جاری بیوٹیفکیشن پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیا اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان، ایکسیئن بلڈنگ حافظ عدنان، سی ای او ضلع کونسل احسن عنایت، محکمہ واسا اور میونسپل کمیٹی کے افسر شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ماڈل سہولت بازار میں رمضان سستا سٹال لگانے اور رپورٹ پیش کرنے جبکہ افطار دسترخوان قائم کرنے کی ہدایت کی۔ ستھرا پنجاب اور واسا حکام نے صفائی اور پانی کی فراہمی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے پینے کے پانی میں گندے پانی کی آمیزش کا مسئلہ فوری حل کرنے ، صفائی نظام بہتر بنانے ، کھلے مین ہول ڈھانپنے اور گڑھے فوری بند کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں