کندیاں میں بین الصوبائی چیک پوسٹ پر اشتہاری مجرم گرفتار

کندیاں میں بین الصوبائی  چیک پوسٹ پر اشتہاری مجرم گرفتار

کندیاں (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں پر 24گھنٹے چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔

انچارج چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ سب انسپکٹر عنایت اللہ خان اور ان کی ٹیم نے ای پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے دوران چیکنگ ضلع لیہ کے تھانہ فتح پور کے مقدمہ نمبر 646/2025 کے تحت مطلوب اشتہاری مجرم منگل ولد حیات سکنہ کلائی جنوبی، وزیرستان کو گرفتار کیا۔مزید تلاشی لینے پر ملزم کے قبضے سے 30بور پسٹل برآمد ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں