رمضان میں عوام کو پٹرول قیمتوں میں ریلیف فراہم کرے ،توصیف بابر ڈھڈی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما توصیف بابر ڈھڈی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ہر چیز کی مہنگائی کا سبب بنتی ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ فلفور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا جو فیصلہ کر رہی ہے اسے واپس لیا جائے تاکہ عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف مل سکے۔ ، اس وقت پاکستان کے عوام کی قوت خرید جواب دیتی جا رہی ہے اور جس سے مسائل بڑھ رہے ہیں ۔