رمضان کی آمد ،مساجد کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری
رمضان کی آمد ،مساجد کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری نماز تراویح کیلئے آنیوالے لوگوں کی مشروبات سے تواضع کرنے کا بندوبست
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی مساجد کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ،مساجد کی انتظامیہ حتی الامکان کوشش کر رہی ہیں کہ تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا کام ایک دو روز میں مکمل ہو جائے جس کے بعد دیگر انتظامات شروع کئے جاسکیں،بعض مساجد میں خواتین کیلئے بھی خصوصی طور پر نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ مساجد میں نماز تراویح کیلئے آنیوالے لوگوں کی مشروبات سے تواضع کرنے کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے ، جبکہ صفوں’ ٹوپی’ تسبیح کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے باعث ان اشیاء کی قیمتوں میں بھی عام دنوں کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ چیزیں سستی ہونے کی بجائے دکاندار مہنگی کررہے ہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک تسبیح کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔