نوسرباز نوجوا ن کو چکمہ دے کر اس کا قیمتی موبائل لے اڑا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسرباز نوجوا ن کو چکمہ دے کر اس کا قیمتی موبائل لے اڑا ،بتایا جاتا ہے کہ مجاہد کالونی میں اسد علی سے ایک شخص نے کال کرنے کا جھانسہ دے کر نوسربازی کے ذریعے قیمتی موبائل ہتھیالیا۔
اور رفوچکر ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔