بھلوال سٹی پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

بھلوال سٹی پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

بھلوال(نمائندہ دنیا( ) بھلوال سٹی پولیس کی کارروائی‘2منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد۔ منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں بھلوال سٹی پولیس ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالمعبود نے ٹیم کے ہمراہ مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

حسنین اور قاسم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 940 گرام چرس برآمد کر لی، ملزمان کیخلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں