تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال میں ڈاکٹرزکی کمی ‘مسائل بڑھ گئے

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال میں ڈاکٹرزکی کمی ‘مسائل بڑھ گئے

ڈاکٹرزکام زیادہ ہونے کے باعث اپنے تبادلے کرواکر دوسرے شہروں میں جاچکے ایکسرے اور لیبارٹری میں بھی 24گھنٹے کی شفٹ میں صرف 2,2ملازمین تعینات

بھلوال(نمائندہ دنیا )تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں ڈاکٹرزکی کمی کے مسائل شدت اختیارکرگئے آنیوالے مریضوں کو مسائل کا سامنا ڈاکٹرزکی تعدادپوری نہ ہونے کے باعث مارننگ میں ڈیوٹیاں دینے والے ڈاکٹرز کو رات شفٹ میں بھی کام کرنا پڑرہا ہے بعض ڈاکٹرزکام زیادہ ہونے کے باعث اپنے تبادلے کرواکر دوسرے شہروں میں جاچکے ہیں بعض ڈاکٹرزکے کنٹریکٹ ریونیول نہ ہونے کے باعث نوکری چھوڑ چکے ہیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال میں شہر اور اسکے گردونواح کے لوگ علاج معالجہ کیلئے کثیر تعداد میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال کا رخ کرتے ہیں جہاں پرڈیوٹی پر موجود ایک ایک ڈاکٹرز کے پاس خواتین،مرد،بچوں کا رش لگا رہتا ہے میڈیکل آفیسرز کی کمی کے پیش نظر ڈاکٹرز کو دن اوررات دونوں اوقات میں ڈیوٹی دینا پڑتی ہے اسی طرح تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال میں موجود دیگر شعبہ جات جن میں ایکسرے اور لیبارٹری کے شعبہ میں بھی 24گھنٹے کی شفٹ میں صرف 2,2ملازمین تعینات ہیں ایمرجنسی ڈیوٹی میں بھی ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے اہلیان بھلوال نے ایم اے وفاقی وزیر ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ،ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری منصوراعظم سندھو اور محکمہ صحت کے افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال میں فوری طورپر ڈاکٹرز کی کمی کے مسئلہ کو حل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں