ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی ایمرجنسی وارڈ لیب میڈیسن سٹور ایکسرے روم کا معائنہ

ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی ایمرجنسی وارڈ  لیب میڈیسن سٹور ایکسرے روم کا معائنہ

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سرگودھا ڈاکٹر رانا خوشنود حسین نے گزشتہ روز سلانوالی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی پہنچ کر ایمرجنسی وارڈ لیب میڈیسن سٹور ایکسرے روم جنرل وارڈ آپریشن تھیٹر سمیت دیگر شعبہ جات کا خصوصی ملاحظہ کیا اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر شیریں عزیز نے ہسپتال کے مسائل اور کارگزاری سے انہیں اگاہ کیا۔

 ڈی ایچ او ہیلتھ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ڈی ایچ او نے پیرا میڈیکل سٹاف اور جنرل وارڈز میں جا کر مریضوں سے بھی گفتگو کی اور ان سے ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی سہولیات دیئے جانے کے سلسلہ میں معلومات حاصل کیں ۔ڈی ایچ او نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں