غربا میں نگہبان کارڈ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا

غربا میں نگہبان کارڈ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا

غربا میں نگہبان کارڈ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا سلانوالی کی 19یونین کونسلوں کے چکوک میںمستحق افراد میں کارڈ تقسیم

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) تحصیل سلانوالی میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر غربامیں نگہبان کارڈ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل نے نگہبان کارڈ کی تقسیم کیلئے بنائی گئی موبائل ٹیموں کے ہمراہ تحصیل سلانوالی کی 19یونین کونسلوں کے چکوک میں جا کر ڈور ٹو ڈور نگہبان پروگرام کے مستحق افراد میں نگہبان کارڈ تقسیم کیے بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان پروگرام جس کے تحت ماہ رمضان المبارک کے موقع پر غریب مستحق نادار افراد کو یکمشت 10ہزار روپے دیے جانے ہیں اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق نگہبان کارڈ کی منصفانہ اور بروقت تقسیم کو ممکن بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں