سرگودھا میں گرجا گھروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی
سرگودھا میں گرجا گھروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی چرچ ہائے کی حدود میں ہر گاڑی اور موٹر سائیکل کو چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر اتوا ر کے روز ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ،جاری سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر میں موجود اہم چرچ ہائے پر سرگودھا پولیس کے چھ سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس کے جوان اہم چرچ ہائے کے اردگرد گشت کناں رہے اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے چرچ ہائے کی حدود میں داخل ہونے والے ہر شخص، گاڑی اور موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا،چرچ ہائے میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی،جبکہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی فیلڈ میں موجود رہے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا ۔