تین افراد کی خاتو ن سے اجتماعی زیادتی ، ویڈیو بھی بنا لی
تین افراد کی خاتو ن سے اجتماعی زیادتی ، ویڈیو بھی بنا لی ملزموں نے دھمکی دی اگر اب کوئی کاروائی کی تو ویڈیو وائرل کر دینگے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ کوٹ راجہ میں تین افراد نے مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر خاتو ن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بتایا جاتا ہے کہ 3ملزمان مزدا ڈرائیور احسان کی غیر موجودگی میں اس کے گھر داخل ہوئے ،ملزمان نے اسلحہ کے زور پر احسان کی بیوی علیزہ کو کہا کہ آج ہم تمہیں مقدمہ درج کروانے کی سزا دینگے تینوں ملزمان نے مبینہ طور پر خاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ،ملزمان نے نازیبا ویڈیو بنا کر دھمکی دی کہ اگر اب کوئی کاروائی کی تو ویڈیو وائرل کر دینگے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث انیس،سکندر حیات اور ساجد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا، قبل ازیں انیس کے خلاف خاتون سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج ہوا تھا۔