نیزہ بازی کے مقابلے ، 400سے زائد گھڑ سواروں نے شرکت
نیزہ بازی کے مقابلے ، 400سے زائد گھڑ سواروں نے شرکت حکومت سرپرستی کرے تونیزہ بازی میں ملک کا نام روشن کیا جا سکتا،شاہ نواز رانجھا
شاہ پور صدر (نامہ نگار ) نیزہ بازی پنجاب کا مقبول ترین کھیل ہے ، ہمارے پاس اس کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔، اگر حکومت سرپرستی کرے تو اس کھیل میں ملک کا نام روشن کیا جا سکتا ہے یہ بات ڈویژنل صدر ن لیگ چوہدری شاہ نواز رانجھا ، چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ رائے صفدر ساہی نے شاہ پور سٹی میں آل پاکستان شیرازی ٹینٹ پیگنگ کلب کے زیر انتظام نیزہ بازی کے ایک روزہ مقابلوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ، منتظم چیمپئن شپ فضل عباس شیرازی نے بتایا کہ وہ ہر سال نیزہ بازی کا ایک میلہ منعقد کرتے ہیں جس میں پنجاب بھر کے نامور نیزہ باز حصہ لیتے ہیں امسال سو سے زائد کلبوں اور چار سو سے زائد گھڑ سواروں نے شرکت کی ، مقابلوں میں کانٹے دار جوڑ دیکھنے کو ملے جہاں ہوا سے باتیں کرتے گھوڑوں اور شہ سواروں نے درست نشانے لگا عوام کے دل جیت لئے ، مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں میں حیدری ہنجرا ٹینٹ پیگنگ کلب کے گھوڑ سوار مہر ظل حسین گھوڑا ساجن ، مہر محمد حیات گھوڑا گلشن ، مہر وجاہت حیات ، گھوڑا جانی، مہر حماد حیات گھوڑا سکب شامل ہیں ۔