سولر سسٹم کی تنصیب سے ہسپتال کو بلا تعطل بجلی میسر آئیگی ، شیر میکن

 سولر سسٹم کی تنصیب سے ہسپتال کو بلا تعطل بجلی میسر آئیگی ، شیر میکن

سولر سسٹم کی تنصیب سے ہسپتال کو بلا تعطل بجلی میسر آئیگی ، شیر میکن انتظامیہ ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کو اولین ترجیح دے رہی ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو اسٹاک سردار عاصم شیر میکن کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہپور میں آئی سی یو وارڈ اور سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما ملک طاہر اعوان سمیت معززین علاقہ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔تحصیل سطح پر آئی سی یو جیسی سہولت کا قیام صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم کی تنصیب سے ہسپتال کو بلا تعطل بجلی میسر آئے گی جس سے مریضوں کی دیکھ بھال مزید بہتر ہو گی۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ آئی سی یو وارڈ کے فعال ہونے سے شاہپور اور گردونواح کے مریضوں کو فوری اور معیاری علاج میسر آئے گا۔ انہوں نے اہل علاقہ کی اپیل پر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہپور میں جلد دل کے ماہر ڈاکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں