سابق ڈپٹی میئر محمد حفیظ و دیگر کا دنیا میڈیا گروپ کے آفس کا دورہ
سابق ڈپٹی میئر محمد حفیظ و دیگر کا دنیا میڈیا گروپ کے آفس کا دورہ دنیا نیوز صحافت کو فروغ دے کر معاشرتی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ،محمد حفیظ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق ڈپٹی میئر و سینئر رہنماء مسلم لیگ ن مرزا محمد الیاس، سابق صدر چیمبر آف کامرس مرزا فضل الرحمان،سابق یو سی ناظم مرزا محمد اسلام،انجمن راجپوتاں کے مرکزی رہنما ئراؤ محمد ظفر، صدر انجمن تاجران عید گاہ روڈ محمد ساجد بیگ،محمد احسان بیگ،حافظ محمد اکرم ،ضلعی کوارڈی نیٹر لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن صوفی محمد عرفان نقشبندی،رانا محمد حفیظ و دیگر نے دنیا میڈیا گروپ کے ڈسٹرکٹ آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے اور دنیا نیوز مثبت اور عوام دوست صحافت کو فروغ دے کر معاشرتی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،ادارے نے خبر کی درستگی، بروقت فراہمی اور تحقیقاتی رپورٹنگ کے میدان میں منفرد مقام حاصل کیا ہے ،جس میں ممتاز گوندل اور ان کی ٹیم کی شب و روز کاوشیں قابل ستائش ہیں اور اگر سرگودھا کی بات کی جائے تو سرگودھا کی تعمیر و ترقی اور مسائل اجاگر کرنے میں دنیا میڈیا گروپ کا اہم کردار ہے ، ہم دعا کرتے ہیں کہ دنیا میڈیا گروپ اسی طرح شب و روز ترقی کی منزلیں طے کرے ۔