کمشنر کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

کمشنر کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

کمشنر کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ تمام شعبہ جات، وارڈز، او پی ڈی، ایمرجنسی، آئی سی یو، سی سی یوکا معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں کیے گئے انتظامات، طبی سہولیات اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران کمشنر سرگودھا نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات، وارڈز، او پی ڈی، ایمرجنسی، آئی سی یو، سی سی یو، آپریشن تھیٹرز، تشخیصی یونٹس، فارمیسی، لیبارٹری، نرسنگ اسٹیشنز اور دیگر معاون شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے تمام فلورز پر جا کر دستیاب سہولیات، صفائی کے انتظامات، جدید طبی مشینری کی تنصیب، سٹاف کی دستیابی اور مریضوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بغور جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈین ہسپتال ڈاکٹر وارث فاروقہ اور آئی ڈیپ کے انجینئرز نے کمشنر سرگودھا کو منصوبے کی مجموعی پیش رفت، انفراسٹرکچر، طبی آلات، بجلی، پانی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اور بتایا کہ ایچ آر شعبہ انشاء اﷲ ایک ماہ کے دوران ملازمین کی ریکروٹمنٹ کا کام مکمل کر لے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں