میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کااجلاس

 میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کااجلاس

میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کااجلاس کاموں میں معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہو گا،کمشنر شوکت علی کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کااجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن نے جاری ترقیاتی منصوبوں، اپنے ادارے کی کارکردگی اور مختلف انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سرگودھا نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ۔ سی او کارپوریشن نے نئی سکیموں کے تخمینہ جات پیش کیے اور ان پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمیٹی نے ان تخمینہ جات کی منظوری دے دی۔جن میں جناح حال اور غالب لائبریری کی بحالی اور تزئین و آرائش شامل ہیں۔کمشنر سرگودھانے واضح کیا کہ کاموں میں معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔اجلاس میں اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر/سی او کارپوریشن ماجدبن احمد، ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن,ایکسین ہائی وے ملک گلفام اعوان اور میونسپل افسران نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں