بجلی کی 4 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبارزندگی معطل کردیا

بجلی کی 4 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبارزندگی معطل کردیا

لوگوں کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں اسی طرح گیس کی بندش کے ساتھ ساتھ گیس و بجلی کے بلوں نے صارفین کی کمر دوہری کر کے رکھ دی، ریلیف دیا جائے ،شہری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی معطل کر کے رکھ دیا شہری علاقوں میں 3 سے 4گھنٹے جبکہ دہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں اسی طرح گیس کی بندش کے ساتھ ساتھ گیس و بجلی کے بلوں نے صارفین کی کمر دوہری کر کے رکھ دی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی تو آ نہیں رہی بھاری بل اور ٹیکسوں کی بھرمار انتہا پر ہے لوگ بجلی اور گیس کے بلوں سے پہلے ہی تنگ آچکے ہیں رہی سہی کسر لوڈ شیڈنگ کر کے لوگوں کو بے روزگار بنا کر پوری کی جا رہی ہے ،انہوں نے وفاقی حکومت سے نوٹس لے کر عوام کو فوری ریلیف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں