پاکستا ن میں تبدیلی کی با ز گشت بہت ز یا د ہ ،تسنیم قریشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سا بق و ز یر مملکت و ڈویثرنل صد ر پیپلزپارٹی تسنیم ا حمد قریشی ضلعی صد ر ملک حا مد نو ازاعوا ن ایڈوکیٹ تحصیل صد ر سلانوا لی وسا بق ٹکٹ ہولڈر را ئے حسن رضا بھٹی ایڈوکیٹ سٹی سیکرٹر ی اطلاعات شیخ کا مر ا ن شہزاد نے کہا ہے کہ بڑھتے ہو ئے مسائل اوربحرا نو ں کے باعث آ ج پاکستا ن میں تبدیلی کی با ز گشت بہت ز یا د ہ ہے بلاشبہ بڑھتے ہو ئے معاشی اقتصاد ی اور انتظا می مسائل حکو متی کا ر کر د گی پر سوالیہ نشان ہیں
حکو مت ر ویہ اور کا ر کر د گی پر تحفظات کے با و جو د صد ر مملکت آ صف علی زردا ر ی اور بلاو ل بھٹو زردا ر ی بھرپور طریقہ سے اپنے مثبت اور تعمیر ی رو یہ اور حکمت عملی کو اپنا ئے ہو ئے ہیں ۔پیپلزپارٹی کی قیا د ت ملک میں جمہور یت اور پا لیسیوں کا تسلسل چاہتی ہے تا کہ پا کستانی معیشت مستحکم ہو سکے اور عالمی بر اد ر ی کا پا کستا ن پر اعتما د بحا ل ہوصدر آ صف علی زرد ار ی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زردا ر ی ا سوقت ملک وقو م کے مفادات کیلئے اپنا بھرپور سیاسی کر دار ادا کر ر ہے ہیں حا لا نکہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے پیپلزپارٹی سے جو معا ملا ت طے کیے تھے ا ن کی بھی پاسدار ی نہیں کی جمہور یت کے لیے ہمیشہ تاریخ ساز کر دار اور قر بانیوں کی تاریخ رقم کر نے وا لی پیپلزپارٹی وطن عز یز کو مستحکم دیکھنے کیلئے اپنا کلیدی کر دار ادا کر ر ہی ہے