ڈاکو گن پوائنٹ پردو افرادسے قیمتی موبائلز و نقدی چھین کر لے گئے
نرمل شہزاد سے 35ہزار روے نقدی ،اے ٹی ایم کارڈ و دیگر اہم دستاویزات چھین لیںمحمد حیات کے ڈیروں سے 15لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران موضع ماڑی کے قریب تین نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر محمد حسن اور محمد ناصر سے قیمتی موبائلز و نقدی چھین کر لے گئے ،موضع گھگھیانی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے نرمل شہزاد سے 35ہزار روے نقدی ،اے ٹی ایم کارڈ و دیگر اہم دستاویزات چھین لیں،جبکہ بلاک نمبر20کے یونس ندیم،97جنوبی کے نوید احمد،کوٹمومن کے احمد ملک ،گھگھیاٹ کے خضر حیات،مبارک کالونی کے محمد کلیم شہزادکے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی، موبائلز و دیگر متفرق اشیاء،مسلم بازار کے محمد فاروق،84جنوبی کے کامران کی دوکانوں سے قیمتی موبائلز،جامع مسجد دودہ کے باہر سے محمد ریاض،142جنوبی سے محمد طارق کی موٹرسائیکلیں علاوہ ازیں 106جنوبی کے امان اﷲ،واں میانہ کے ممتاز احمد،ساہی وال کے محمد حیات کے ڈیروں سے 15لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرئے ۔