نقب زنی میں ملوث گروہ کیخلاف کاروائی ، 4 افراد گرفتار

نقب زنی میں ملوث گروہ کیخلاف کاروائی ، 4 افراد گرفتار

مویشی چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں لوٹا دو لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کی موٹر سائیکل چور اور نقب زنی میں ملوث گینگز کے خلاف کاروائی ، 2 گینگز کے 4 افراد گرفتار، تھانہ اربن ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں مطلوب ملزمان کاشف اور ناصر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں ، اسی طرح تھانہ لکسیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان سرفراز اور مرید کو گرفتار کر کے مویشی چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں لوٹا گیا دو لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا، اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے بہترین کاروائیوں پر ایس ایچ او اربن ایریا، سب انسپکٹر زاہد عبداﷲ اور تھانہ لکسیاں کے ایس ایچ او فہد بلال اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں