اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )فیض فرید نے بطور اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے چارج سنبھالتے ہی ماتحت عملہ پیرا فورس ریونیو افسروں سے ملاقات۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ سے ریٹائر ہونیو الے اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف انجم کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت پنجاب نے ڈیرہ غازی خان سے فیض فرید کو اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ تعینات کر دیا ہے ۔فیض فرید نے کلورکوٹ پہنچ کر بطور اسسٹنٹ کمشنر چارج سنبھال کر اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔فیض فرید اسسٹنٹ کمشنر نے پہلے روز اپنے دفتر کے ماتحت عملہ ریونیو افسران پیرا فورس کی ٹیم سمیت دیگر افراد سے ملاقات کی۔اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ فیض فرید نے چارج سنبھلانے کے بعد ماتحت ٹیم افسران کو سرکاری امور میرٹ پر جانفشانی سے ادا کرنے کے احکامات دیے اور سائلین کی زیادہ سے زیادہ داد رسی کی ہدایت کی.۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں