تعمیراتی کاموں کیلئے اب نہروں سے بھی ریت نکالنے کا سلسلہ شروع
خوشاب (نمائندہ دنیا)دریائے جہلم کے بعد مفاد پرستوں نے تعمیراتی کاموں کیلئے اب نہروں سے بھی ریت نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ، نہر ہڈالی برانچ سے ڈنکے کی چوٹ پر ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے ٹنوں کے حساب سے ریت نکالی جارہی ہے۔۔۔
اس صورتحال کا نوٹس لینے والی کوئی نہیں ، مقامی کسانوں اور زمینداروں نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان مفاد پرستوں کیخلاف قانون کی لاٹھی کو حرکت میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر نہر ہڈالی برانچ ریت نکالنے کا سلسلہ نہ رکوایا کہا کہ نہر میں پانی کی گر جانے سے تیلوں کی رقبہ کی آبپاشی ممکن نہیں رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نہر برانچ میں چھورا جانیوالی پانی پہلے ہی آبپاشی کی ضرورت نہیں کرتا ، اگر موجود صورتحال برقرار رہی تو ٹیلوں پر واقع زرعی رقبہ پنجر اور ویران ہو جائے گا ۔