محکمہ صحت حکام کی عدم توجہی ،غیرمیعاری لیبارٹریوں کی بھرمار
غلط میڈیکل رپورٹس کے باعث شہریوں جان لیوا امراض کا شکار ہونے لگے
کندیاں(نمائندہ دنیا )محکمہ صحت حکام کی عدم توجہی ،غیرمیعاری لیبارٹریوں کی بھرمار،غلط میڈیکل رپورٹس کے باعث شہریوں جان لیوا امراض کا شکار ہونے لگے اہل علاقہ کا سیکرٹری ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ انتظامیہ کی مسلسل چشم پوشی کے باعث پپلاں،کندیاں اور چشمہ کے قرب جوار میں موجود سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے اطراف گلی کوچوں میں غیر میعاری نان کوالیفائیڈ سٹاف زیر انتظام میڈیکل لیبارٹریاں قائم ہوچکی ہیں جہاں مریضوں کو انکی بیماریوں کے متعلق غلط تشخیص کی رپورٹس بنا کر دی جارہی ہیں۔
جس کی وجہ سے مریضوں کی اصل بیماریوں کا بروقت اور موثر علاج نا ہونے کی وجہ سے بیشتر مریض جہان فانی سے کوچ کرچکے ہیں بیشتر لیبارٹریوں پر نان کوالیفائیڈ عملہ تعینات ہے جو مختلف ڈاکٹر کا نام استعمال کرکے سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے لیبارٹریوں میں میں موجود ٹسیٹ کٹسں بھی جراثیم آلود اور نارکارہ ہوتی ہیں ان لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے کے بعد شہری موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں اہل علاقہ نے سیکرٹری ہیلتھ سے صورت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔