بھیرہ کے وکلا کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات

بھیرہ کے وکلا کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی جلد تعمیر کیلئے فوری ہدایات جاری کیں

میانی (نامہ نگار )بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میڈم عالیہ نیلم سے ملاقات۔ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر جلد شروع ہونے کی توقع صدر بار ایسوسی ایشن بھیرہ مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید عون عباس کاظمی ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میڈم عالیہ نیلم سے ملاقات کی اور جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی تعمیر جلد شروع کروانے کی استدعا کی کیونکہ جوڈیشل کمپلیکس نہ ہونے کی وجہ سے بھیرہ بار کے وکلاء کو مسائل کا سامنا ہے۔

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی جلد از جلد تعمیر کیلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو فوری ہدایات جاری کیں اور بھیرہ بار کے وکلاء کو درپیش مسائل کے جلدی حل کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے دوران رجسٹرار ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد اقبال رانجھا بھی موجود تھے ۔ وفد میں صدر بھیرہ بار مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سید عون عباس کاظمی ایڈووکیٹ، مہر محمد نواز ایڈووکیٹ اور احمد ہارون رانجھا ایڈووکیٹ شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں