پولیس کا پیشہ و ربھکاریوں کیخلاف آپریشن ، متعدد حوالات بند
محمدی کالونی ، بستی عیسائیاں، میانی، بھیرہ ،علی پور سمیت مختلف علاقوں سے محمد گلزار، غلام قمر، وقاص منیر،اﷲ دتہ، سکندر، غلام مصطفی، لال مسیح وغیرہ 11افراد گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس نے اندرون شہر اور دیگر تحصیلوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن پھر سے شروع کر دیا ، بتایا جاتا ہے کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے محمدی کالونی ، بستی عیسائیاں، میانی، بھیرہ ،علی پور سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے محمد گلزار، غلام قمر، وقاص منیر،اﷲ دتہ، سکندر، غلام مصطفی، لال مسیح وغیرہ 11افراد جو کہ صحت مند ہونے کے باوجود معذوری یا بیماری ظاہر کر کے بھیک مانگ رہے تھے کو پکڑ کر حوالات میں بند کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔علاقے میں پیشہ ور بھکاریوں نے لوگوں کا جینا محال کررکھا ہے۔ جس کے باعث اہل علاقہ نے کئی بار انتظامیہ کو شکایت کی۔