ڈی پی او نے رمضان سہولت بازاروں کا وزٹ، سکیورٹی دیکھی
ڈی پی او نے رمضان سہولت بازاروں کا وزٹ، سکیورٹی دیکھی پولیس افسران اور جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف نے رمضان سہولت بازاروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے بازاروں میں تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ شہریوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے ۔مزید برآں، ڈی پی او نے ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ سہولت بازاروں کے باہر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے تاکہ خریداری کے لیے آنے والے افراد کو پارکنگ یا رش کی وجہ سے کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔