نامعلوم افراد کا وحشیانہ تشدد، 80 سالہ بزرگ جاں بحق
نامعلوم افراد کا وحشیانہ تشدد، 80 سالہ بزرگ جاں بحقعبدل کی عیادت کیلئے آئے رشتہ دار نے اوندھے منہ زمین پر پڑا ہوا پایا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے علاقے 2 شمالی میں نامعلوم افراد نے 80 سالہ عبدل پر بہیمانہ تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔اطلاع کے مطابق عبدل کی عیادت کے لیے اس کے گھر پہنچنے والے رشتہ دار نے انہیں اوندھے منہ زمین پر پڑا ہوا پایا، اور ان کی آنکھ، ماتھا، بازوؤں اور جسم کے مختلف حصوں پر زخم موجود تھے ۔ ناک، منہ اور سر سے خون نکل کر زمین پر جم چکا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ پوسٹمارٹم کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔