اینٹی کرپشن ٹیم نے سکول ٹیچر کو رشوت لیتے گرفتار کر لیا

 اینٹی کرپشن ٹیم نے سکول ٹیچر کو رشوت لیتے گرفتار کر لیا

اینٹی کرپشن ٹیم نے سکول ٹیچر کو رشوت لیتے گرفتار کر لیاملزم نے مالی بھرتی کروانے کے لیے ڈیرھ لاکھ روپے رشوت وصول کی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن سرگودھا نے بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ پرائمری سکول کے ٹیچر محمد امتیاز اسلم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔رفیع اللہ ولد نامی شہری نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو اطلاع دی کہ ملزم نے مالی بھرتی کروانے کے لیے پہلے بھی 1 لاکھ 50 ہزار روپے رشوت وصول کر رکھی ہے اور اب مزید 50 ہزار روپے کی طلب کر رہا تھا۔ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم، جس میں امیر عبداللہ خان سرکل آفیسر اور مجسٹریٹ دفعہ 30 محمد اسلم شامل تھے ، نے دورانِ ریڈ ملزم کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ موقع سے رقم برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں